خاران میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکا

خاران (انتخاب نیوز) خاران شہر میں زوردار دھماکہ، ذرائع کے مطابق مغرب کے بعد خاران شہر میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز سے شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکہ ڈپٹی کمشنر آفس روڈ حساس ادارے کے دفتر کے قریب ہوا ہے تاہم دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں