بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی 4اپریل کو منائی جائیگی
مکوآنہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی45ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، اجتماعی فاتحہ خوانی اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


