استنبول کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 29 افراد ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول کے نائٹ کلب میں منگل کو مرمت کے دوران آتش زدگی سے 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نائٹ کلب کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے گراﺅنڈ فلور پر ہے۔ استنبول کے گورنر کے دفتر کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مزدوروں کی ہے جو مرمتی کام میں مصروف تھے۔ حکام نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھا دی گئی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں