دیامر بھاشا ڈیم پر واپس کام کرنے کیلئے چینی کمپنی نے حامی بھر لی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 350 چینی شہریوں نے کام شروع کردیا ہے جب کہ 6 ہزار مقامی عملہ پہلے ہی ڈیم پر کام کررہا ہے، معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔داسو ڈیم انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام روک دیا۔دیامر بھاشا ڈیم خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان دریائے سندھ پرتعمیر کیا جارہا ہے، 13 مئی 2020 کو پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چائنا پاور اور فرنٹیئر ورکس ا?رگنائزیشن (FWO) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں