کوئٹہ سے لاپتا محمد رحیم زہری منظر عام پر آگئے، ہدہ جیل منتقل کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے ایک سال قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ لاپتا ہونے والے رحیم زہری کو منظر عام پر لاکر ہدہ جیل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 3 فروری 2023ءکو محمد رحیم زہری اپنی والدہ اور اہلیہ سمیت لاپتہ کئے گئے تھے۔ بعد ازاں 11 دن بعد ان کی اہلیہ رہا ہوگئیں۔ آج رحیم زہری کو منظر پر لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد رحیم زہری و انکی اہلیہ، والدہ اور دو بچوں کو رواں سال 3 فروری کو گشکوری ٹاو¿ن، ناشناس کالونی کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں