کوئٹہ ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر ودیگر کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ ( آئی این پی ) پا کستان تحریک انصاف کے صوبا ئی صدر و دیگر کے خلا ف صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ ، نورخان خلجی ، خادم حسین وردگ ، رحیم کاکڑ ،اکرم خان اور کابینہ کے دیگر عہدیدار بھی نامزد کئے گئے ہیں ایف آ ئی آ ر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بغیر این او سی کے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا اور قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، ریلی کی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ،واضھ رہے گزشتہ روز پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کی جا نب سے پا رٹی چیئر مین عمران خان کی رہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی تھی اور مظاہرہ کیا گیا تھا ۔


