صارفین گیس واجبات کے بل باقاعدگی سے ادا کریں، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ(خ ن) عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ میں مقدمہ ہذا سید ںزیر آغا بنام فیڈریشن آف پاکستان بذریعہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل CP No. 813 of 2021) ) میں گزشتہ روزاخبارات میں گیس SSGC گھریلوصارفین سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی تفصیلات کی تردید کی گئی ہے لہذا ریکارڈ کی درستگی، عوام الناس کی اطلاع اور عدالتی حکم پر درست اور مکمل عملدرآمد کی غرض سے درج ذیل تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جا رہا ہے۔ اس حکم کی تفصیلات بروز سوموار بذریعہ الگ حکم جاری کی جائیگی۔ یہاں اس امر کا ذکر نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے مقدمہ ہذا میں گیس کے بل ادا نہ کرنے کی بابت کوئی حکم جاری نہ کیا ہے۔ بادی نظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چونکہ میڈیا کے نمائندہ گان ذاتی طور پر عدالت میں بغرض رپورٹنگ موجود نہیں ہوتے ہیں لہذا وکلا اور دیگر متعلقہ اشخاص کی سنی سنائی اور بے بنیاد اطلاعات کی بنیاد پر اخبارات میں عدالتی احکامات کے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں۔ جس کی بنائ پر عدالتی احکامات سے متعلق سنگین غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہیں۔ اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی شدید مالی بوجھ اور تکلیفات کا سامنا کررہے ہیں۔ اس امر کی ایک مثال مقدمہ ہذا میں بھی پائی جاتی ہے جب عدالت عالیہ نے گیس کے بل ادا نہ کرنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہ کیا لیکن تقریباً ایک سال سے اخبارات میں غلط طور پر شائع ہونے والی خبروں اور تفصیلات کی بنیاد پر نہ صرف عدالت عالیہ ک احکامات کی غلط تشریح پیش کی جارہی ہے بلکہ اس بنا پر گزشتہ تاریخ سماعت پر یہ عمل سامنے آیا کہ جب غلط عدالتی احکامات بابت بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے عوام الناس نے ایک طویل عرصہ تک گیس کے واجبات ادا نہ کیے اور اسی طرح گیس کمپنی کے متعلقہ احکام نے بھی غلط طور پر شائع ہونے والی عدالتی احکام کی بنا پر عوام الناس کو درست میٹر ریڈنگ لینے کی بجائے عارضی بل جاری کرناشروع کردیے اور اس غیر قانونی عمل کو جواز فراہم کرنے کے لیے عوام الناس کی اکثریت کے گیس میٹر کو مشکوک اور تحریف شدہ قرار دیکر انتہائی زیادتی کے ساتھ اضافی واجبات کے بل جاری کیے جارہے ہیں۔ جو کہ ایک نہایت قابل افسوس عمل اور قابل مذمت اقدام ہے۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کو مقدمہ ھذا میں عدالت عالیہ نے بل ادا نہ کرنے کی بابت کوئی احکام جاری نہ کیے ہیں لہذا عوام الناس اپنے گیس کی واجبات کے بل باقاعدگی سے ادا کریں۔ تاہم گزشتہ تاریخ سماعت میں جاری کیے گئے احکامات کے مطابق متنازعہ واجبات کی صورت میں گیس کمپنی کے احکام رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران گیس کنکشن منقطع یا کسی بنیاد پر میٹر کی ضبطگی اور گیس کی معطلی سے باز رہیںگے جبکہ عوام الناس اس مدت کے دوران موصول ہونے والے واجبات کے دس فیصد ادائیگی کو یقنی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں