حب میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بھائی کو قتل کردیا، بچی زخمی، ملزم گرفتار، پولیس ذرائع

حب (ویب ڈیسک) حب میں امام بارگاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ، گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت شمشاد بی بی، آصف اور مریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں ثاقب نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی والدہ، بیوی اور بھائی شامل ہیں۔ واقعے سے متعلق پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں