چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار، پولیس
چمن (یو این اے) چمن کے علاقے مال روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عزیز اللہ عرف مرشد جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق عزیز اللہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مال روڈ پر موجود تھے، مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے فورا بعد زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


