ڈی ایس پی لکی مروت محمد خان اور کانسٹیبل نسیم گل فائرنگ سے جاں بحق
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں رات گئے مسلح افراد نے ڈی ایس پی لکی مروت گل محمد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ایک گن مین کانسٹیبل نسیم گل سمیت جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک اور زخمی اہلکار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ہے جب کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


