شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، مارے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
Load/Hide Comments


