حیدر آباد میں گٹر لائن کی صفائی کے دوران 2 افراد دم گھٹنے سے چل بسے
حیدر آباد (انتخاب نیوز) حیدرآباد میں گٹر لائن کی صفائی کیلئے اترے 2 افراد دم گھٹنے سے چل بسے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں دونوں افراد گٹر لائن کی صفائی کیلئے اترے تھے۔ پولیس نے بتایاکہ بظاہردونوں کی موت گٹرلائن میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
Load/Hide Comments


