بلوچستان کابینہ کی تشکیل، اتحادی پرکشش وزارتوں کے حصول کیلئے سرگرم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کابینہ کی تشکیل؟ سوئی سینئر وزیر کے عہدے پر اٹک گئی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت میں کابینہ نہ بننے کی بڑی وجہ وزارتوں پر بھرپور قسم کے پیدا شدہ اختلافات ہیں۔ بلوچستان میں تمام اتحادی جماعتیں پرکشش وزارتوں کے حصول والے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ وفاق معاہدے کے تحت بلوچستان حکومت میں سینئر صوبائی وزیر کا عہدہ مسلم لیگ ن کو ملنا ہے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے ایک سینئر سیاستدان کو سینئر صوبائی وزارت دینے کی کوشش ہے، مسلم لیگ ن سینئر صوبائی وزارت کسی قیمت پر دینے کے لئے راضی نہیں۔ وفاق معاہدہ اور وزارتوں کی تقسیم، بلوچستان کابینہ کی تشکیل مشکل ترین معاملہ بن چکا ہے۔ کابینہ بننے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ کمزور پوزیشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں