دبئی میں فون فراڈ کرنیوالے 494 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پولیس نے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس کے مطابق فون فراڈ کا شکار افراد کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔ 494 ملزمان میں سے 406 فون فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ دھوکا بازوں نے بینک اکاﺅنٹس تک رسائی کیلئے کالز اور ای میلز کے حربے استعمال کیے جبکہ ملزمان سے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیے گئے ہیں۔ دبئی پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے کسی کو بھی بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہ بتائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں