سربراہان افواجِ پاکستان کو ٹیلیفون، وطن دشمنوں کے عزائم ناکام بنا رہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی قیادت میں وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں