بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 9افراد ہلاک، 22کو بچا لیا گیا

نیو یارک(آئی این پی)بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت 9افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔وسطی بحیرہ روم میں ہجرت کا بہاﺅ اور کشتیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں، جو افریقہ سے یورپ کے لیے کثرت سے استعمال کیے جانے والے ہجرت کے راستوں میں سے ایک ہے۔اطالوی کوسٹ گارڈ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالٹا کے سرچ اینڈ ریسکیو ریجن (SAR)کے اندر بحیرہ روم میں Lampedusaجزیرے سے 30میل جنوب مشرق میں ڈوبنے والی چھوٹی کشتی کے ریسکیو آپریشن میں مدد فراہم کی گئی۔ کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتی جو اس علاقے میں گئی تھی نے 22افراد کو بچایا اور ایک لڑکی سمیت 9افراد کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں