پشین میں ناکے لگانے کے باوجود عوام پیش پیش رہے،عمر ایوب
پشین(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے احتجاجی جلسے سے عمر ایوب کا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے، عوام تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے پیش پیش رہے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، حامد رضا نے بھی جلسے سے خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو ثابت ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اب پاکستان میں کسی کے لاپتا ہونے کی گنجائش نہیں۔
Load/Hide Comments


