سرگودھا ٹریفک حادثات، باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

سرگودھا(این این آئی)ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت چار افراد جاںبحق اور پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میانی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں پنڈ دادنخان کا اقرار علی جاںبحق ہو گیا جبکہ چک 125 شمالی کے قریب تیز رفتار بس کے کچل دینے سے 36 سالہ راہگیر محمد مظہر جاںبحق ہو گیا اورسرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار کار الٹ سے حافظ آباد کے باپ بیٹی جان بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔اسی طرح پولیس ناکہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ہسپتال پہنچ کر زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت کی اور اس کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بہترین علاج کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں