سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ، بلوچستان حکومت نے وفاق کی مدد طلب کرلی
پسنی (انتخاب نیوز) غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان نے وفاق سے مدد طلب کرلی، وفاقی حکومت نے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے اختیار سونپ دیے۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے وزارت دفاع اسلام آباد کو ایک مراسلہ لکھا گیا جس میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی کہ بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی( ایم ایس اے ) کی خدمات حاصل کی جائیں اور ایم ایس اے محکمہ فشریز بلوچستان کے ساتھ مل کر غیرقانونی ٹرالنگ کی روک تھام کرئے مراسلہ میں وفاقی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت 30 جون تک ایم ایس اے کو غیرقانونی ٹرالنگ کو روکھنے کے اختیارات سونپ دے تاکہ بلوچستان کے سمندر سے غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔
Load/Hide Comments


