قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل 18 اپریل کو طلب کرلیاگیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل پیر کو شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Load/Hide Comments


