انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے 5دھماکے، 11ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کے مطابق مانٹ روانگ میں آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے ہوئے۔حکام کو خدشہ ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کی وجہ بن سکتا ہے۔آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے، سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں