خضدار، وفاق المدارس کے تحت امتحانات جاری، 5000طلبا و طالبات کی شرکت
خضدار (نمائندہ خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت نقل سے شفاف طلبہ وطالبات کے امتحانات مکمل۔ ڈسٹرکٹ میں تیس سینٹرز میں پانچ ہزار جبکہ سٹی میں بارہ سینٹرز میں پندرہ سو طلبہ وطالبات نے امتحان دیا۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑا بورڈ وفاق المدارس کے زیرانتظام ملک بھرمیں سالانہ امتحانات کے مراحل کومکمل کرلیاگیا، وفاق المدارس کے تحت ڈسٹرکٹ خضدار میں رجسٹرڈ مدارس کی پانچ ہزار جکہ سٹی میں پندرہ سو طلبہ وطالبات نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز کا خصوصی لحاظ رکھتے ہوئے امتحانات مکمل کرلیا۔ خضدار میں وفاق المدارس کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے پانچ سینٹرز کو طلبہ جبکہ سات سینٹرز کو طالبات کے لیے امتحانی سینٹر کا درجہ دیاگیاتھا۔ نگراں مفتی عبدالحکیم کی سربراہی میں خصوصی نگران کمیٹی نے ان سینٹرز کا پورا ہفتہ دورہ کیا اس دوران بارہ سینٹرز میں سے کسی بھی جگہ کو?ی نقل کی شکایت نہیں آ?ی۔ نقل سے شفاف انتہا?ی سکون سے امتحانات جمعرات کے روز مکمل ہوگ?ے


