ایئر ایمبولنس سروس کا اعلان، جہاز فروخت کرنے کی بجائے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان کا صوبے میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان نے تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز ائیر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لئے متعین ہوگی ، بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائیگا ، سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں