شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان سے نکل کر پاکستان کا نام روشن کیا، کراٹے فائٹر

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بھارتی فائٹر کو شکست دینے والے پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند دبئی سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں کوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، شاہ زیب رند نے ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراٹے کو میٹ دنیا کی سب سے بڑی کراٹے لیگ ہوتی ہے اور دبئی کے پرنس نے یہ ایونٹ منعقد کرایا تھا، کراٹے کو میٹ میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دینے والے شاہ زیب رند نے کہا کہ حکومت اچھے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے تو وہ رول ماڈل بن سکتے ہیں، میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا، بھارتی کھلاڑی بھی دنیا کی بڑی لیگ میں کھیل چکا ہے، اس بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ بھی مجھ سے ڈبل ہے اور اس کو آسٹریلیا میں ٹریننگ کروائی گئی، میں رمضان میں امریکا میں تھا اور میں نے روزے کی حالت میں ٹریننگ کی ، میں نے بھارتی کھلاڑی کو ہرایا جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں، شاہ زیب رند نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے ہیروز کو سپورٹ نہیں کرتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بلوچستان سے نکل کر پاکستان کا نام روشن کیا، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ چیمپیئن بننا ہے، نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ اگر میں بلوچستان سے نکل کر جیت سکتا ہوں تو آپ بھی یہ کر سکتے ہیں اگر آپ خود پر بھروسہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں