بھکر کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، بارودی مواد برآمد

لاہور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 مشتبہ افراد ہلاک ۔ بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی جواب میں مشتبہ افراد نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دو مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کے قبضے سے بھ اری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ مارے گئے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں