دورہ پاکستان مکمل، ایرانی صدر کراچی سے تہران روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، ابراہیم رئیسی کراچی سے واپس تہران روانہ ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں الوداع کیا، ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کرسکتی، فلسطین کی آزادی پوری مسلم امہ کی ترجیح ہے، انقلاب ایران ابھی ختم نہیں ہوا،دنیا میں شیطانیت اورسرکشی کے خلاف آج بھی ہمارے نعرے زندہ ہیں۔دورہ کراچی کے دوران منگل کو وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری اور ا?ئی جی پولیس شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س سندھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستانی قوم کو آیت اللہ خامنائی اایران کی قوم کا سلام دیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات ہیں جو تاریخ، ثقافت، مذہب اور بھائی چارے سے جڑے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم پاکستان ایران دونوں کے لیے قابل تعظیم ہیں وہ پاکستان کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا سمبل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں