ہرنائی میں لیویز کی کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار

ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہر شبیر چیمہ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی کی سربراہی میں لیویز فورس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق گرفتار شخص سے بھاری مقدار میں ہیروئین اور شیشہ برآمد ہوا، علاوہ ازیں ملزم کو تھانہ ہرنائی میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں