جامعہ بلوچستان کی طرف سے امتحانات کااعلان کسی مذاق سے کم نہیں،غلام نبی مری

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر غلام نبی مری نے صوبے میں زبانی امتحانات کے اعلان کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ جامعہ بلوچستان کی طرف سے زبانی امتحانات کااعلان کسی مذاق سے کم نہیں،وسائل اور سہولیات کے فقدان کے باعث طلبا وطالبات آن لائن کلاسز سے محروم جبکہ یونیورسٹیاں حقائق جاننے کے باوجود ایسے فیصلے طلبا وطالبات پرمسلط کررہے ہیں جو قابل عمل بھی نہیں ہے،،اپنے جاری کردی بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں جب طلبا وطالبات انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے آن لائن کلاسز سے محروم ہیں تو پھر زبانی امتحانات کس طرح دے سکیں گے،بغیر کسی میکنزم کے بلوچستان کے طلبا وطالبات پر من مانے فیصلے مسلط کرنا ان کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں،بلوچستان کے تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت وقت سنجیدہ نہیں ہے نہ صوبے کے نوجوانوں کی تعلیم کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بغیر کسی لائحہ عمل اور صوبے کی زمینی حقائق کے برعکس فیصلے مسلط کرنا سراسر ناانصافی ہے،اس سلسلے میں ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے،بلوچستان کے طلبا وطالبات نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی تو حکومت بلوچستان کی ایما پر پولیس کی جانب سے ان پر بہیمانہ تشدد کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی لیکن طلبا وطالبات کے احتجاج کے باوجود حکمران طلبا کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے،حکمرانوں کی جانب سے مسائل کے حل صرف اعلانات تک محدود ہے صوبے میں تعلیم کا شعبہ پہلے سے زبوں حالی کاشکارہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہم مزید پیچھے چلے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی،18ویں ترمیم کے بعد تعلیم کا محکمہ بلوچستان حکومت کے انڈر ہے مگر آج بھی صوبے میں تعلیم کے حوالے فیصلے کیلئے وفاق کی طرف دیکھاجارہاہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف اور الیکشن میں کامیابی کیلئے تبدیلی کے نام پر عوام کے اعتماد پر پورے نہیں اتر سکیں،انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر بلوچستان کے طلبا وطالبات کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی اس سلسلے میں صوبے کی تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگی اور اس کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد اورآواز بلند کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں