ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے،جنرل قادر بلوچ
پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جنرل عبدالقادر بلوچ کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے جس کی وجہ سے کوئٹہ میں حملہ کر کے یہاں پسماندگی کوفروغ دینا چاہتے ہیں بلوچستان حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ یہاں کے امن کیلئے اپنا کردارادا کرے خود کش حملے کیخلاف کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر سیاسی جماعتوں،عوام اور تاجر برادری کاشکر گزار ہیں کہ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوکر اپنا کردارادا کیا کوئٹہ کے عوام کئی سالوں سے ہونے والے دہشتگرد حملوں سے بے زار ہوچکے ہیں آئے روز ہم لاشیں اٹھاتے ہیں حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردارادا کرے۔
Load/Hide Comments