عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا، جیل ذرائع

راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تاہم پی ٹی آئی رہنما نے اس کی تردید کردی۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے روم میں پہنچے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان کو لسٹ دی گئی، جنہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات سے انکار کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں