عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عہدہ جس سے حلقے کے عوام کی خدمت اورنوجوانوں کو روزگار نہ دے سکوں لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ”این این آئی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا لیکن میرے حلقے کیلئے یہ مناسب نہیں کہ میں صرف ایک ٹائٹل اپنے ساتھ رکھوں حلقے کی ترقی کیلئے نہ فنڈز لے سکوں اور نہ ہی نوجوانوں کو روزگار دے سکوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیںجبکہ صدر آصف علی زرداری کو بھی وزیراعلیٰ ہاوس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ارکان نے بھی اپنے تحفظات سے صدر مملکت کو آگاہ کیا جس کے بعد صدر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے اسلام آباد میں مجھ سے ملاقات کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں