حکومت بلوچستان گرفتاریوں کی بجائے درپیش مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے،کبیر محمدشہی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں علاج بھی مہنگا ہوگیا ہے کورونا وائرس کے ہاتھوں بے بس عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتاچلا جارہا ہے، حکومت نے جو سنہری خواب دکھائے آج عوام کے لیے وبالِ جان بن چکے ہیں۔ملک کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہیں جو ان کے شر سے محفوظ ہے، بی ایس او کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیر بلوچ ودیگر طلبا کی گرفتاری قابل مذمت حکومت بلوچستان گرفتاریوں کی بجائے درپیش مسائل کو حل کرنے پے توجہ دیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی غائب،پیٹرول کی قیمت آسمان پر اور اب ادوایات کی قیمت میں بھی اضافہ۔تحریک انصاف کی حکومت میں علاج بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ ورونا وائرس کے ہاتھوں بے بس عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتاچلا جارہا ہے۔حکومت نے جو سنہری خواب دکھائے آج عوام کے لیے وبالِ جان بن چکے ہیں۔ملک کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہیں جو ان کے شر سے محفوظ ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو تباہ کرنے والوں کے پاس اب کوئی جواب نہیں۔بِنا تفتیش کے 262لائسنسز کو مشکوک قرار دیکر پی آئی اے اور دنیا کی دیگر ایئر لائنز میں پائلٹس کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔غریب کش حکومت سے کب جان خلاصی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجارکے مرکزی آرگنائزر ملک زبیربلوچ ودیگراسٹوڈنٹس کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔صوبائی حکومت گرفتاریوں کی بجائے درپیش مسائل کو حل کرنے پے توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں