سونے کی قیمت میں 300روپے فی تولہ کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 300روپے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 2لاکھ43ہزار 500روپے پر آ گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 257روپے کم ہو کر 2لاکھ 8ہزار 762روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاﺅ 7ڈالر کم ہو کر 2339ڈالر فی اونس ہے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں