جعلی ڈومیسائلز:لوکل تصدیقی کمیٹیوں میں سیاسی کارکنوں کوشامل کیا جائے، نذیر بلوچ

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے جعلی لوکل ڈومسائلز کے تصدیقی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع میں لوکل تصدیقی عمل میں رہاشی دستاویزات اور سیاسی جماعتوں اور بی ایس او کے کارکنوں پر مشتمل لوکل تصدیقی کمیٹاں تشکیل دی جائے تاکہ برائے نام طریقے سے منفی طریقہ کار کے زریعے بلوچستان کے حقیقی باشندوں کی حق تلفی بند کی جاسکے بلوچستان بھر میں لوکل سرٹفکیٹ جاری کرنے کا طریقہ مکمل طور پر غیر شفاف یے صرف شناختی کارڈ کے مستقل پتے پر لوکل جاری کئے جارہے یے جبکہ نادرہ پر افغان مہاجرین شناختی کارڈ اسکینڈلز کی وجہ سے اعتماد نہیں کیا جاسکتا نادرہ کا نظام مکمل طور پر غیر شفاف ہے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان کے وفاقی کوٹے کے ساتھ ساتھ صوبائی ملازمتوں اسکالرشپس سمیت تمام امور میں کرپشن کے زریعے غیر مقامی لوگوں کو بٹھایا گیا ہے مرحلہ وار تمام صوبائی محکہ جات سول سیکرٹریٹ و تمام خودمختیار اداروں میں میں لوکل و ڈومسائلز کی تصدیق کی جائے انہوں نے مزید کہا یے کہ جعلی لوکل جاری کرنے کے عمل میں سرکاری آفسران اور اضلاع کی سطح پر باقائدہ کمیشن حاصل کرنے کے لئے گروہ سرگرم ہوچکے ہے تاکہ اس اسکینڈل پر مزید کرپشن کی جاسکے بی ایس او ایسے نوآبادیاتی و استحصالی پالیسیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی ناکہ منفی عوام کو برداشت کرے گی انہوں نے بی ایس او کے تمام زونز کو جعلی لوکلز کے روک تھام کے لئے سرگرم رہنے اورنظر رکھنے کی تاکید کی ہے اس حوالے سے احتجاجی لائحہ عمل کا جلد از جلد اعلان کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں