ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے کراچی کا رہائشی قتل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں شہری قتل ہو گیا، تفصیلات کے مطابق مقتول نے موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس پر ڈاکو نے فائرنگ کردی۔سی سی ٹی وی میں ماسک پہنا مسلح شخص پیدل آتا نظر آرہا ہے جس کے بعد وہ یوسف کی موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل بچانے کے لیے جب مقتول یوسف نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے بچنے کے لیے یوسف پر 2فائر کیے اور فرار ہوگیا جس سے یوسف جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ نہیں لگ رہا۔
Load/Hide Comments


