سازش کے تحت بلوچستان میں پڑھے لکھے طبقے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،بی این پی

اسلام آباد+کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ناگ میں پارٹی رہنماء پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشیدبلوچ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے سازش کے تحت بلوچستان میں پڑھے لکھے طبقے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے بلوچستان میں امان و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کی پارٹی ہے جسے ایسے ہتھکنڈوں سے زیر نہیں کیا جا سکتا بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید پروفیسر عبدالخالق بلوچ اور عبدالرشید بلوچ کی قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے سرحدی تحصیل ماشکیل کافی عرصے سے چوری ڈکیتی و دیگر جرائم کا گڑھ بن چکا ہے آئے دن سفید ریش معزز شریف اشخاص اور بارڈر پر اپنے بچوں کی پیٹ بھرنے کے لیے غریب لوگوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کی جاتی ہے انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اور چوری ڈکیتی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ سرحدی تحصیل ماشکیل میں چوری ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ غریب لوگوں کی جان ومال کے محفوظ ہو سکیں بیان میں شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی گئی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفروس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں