دکی میں مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ، 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 زخمی
دکی(صباح نیوز)سردار میر عثمان ترین کول مائنز ایریا میں مسلح افراد کا مزدوروں پر حملہ ۔ تفصیلات کے مطابق سول سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2سول سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تین مزدوروں بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 2سول سیکورٹی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


