رحیم یار خان میں بس کو حادثہ، 3خواتین جاں بحق، 34مسافر زخمی

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبہ رحیم یار خان میں بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3خاتون مسافر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 34افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایم 5 انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی شکار بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں