وڈھ،زخمی ہندو تاجر جانبر نہ ہوسکا،بی این پی کی جانب سے شٹرڈاؤن وپہیہ جام

وڈھ:فائرنگ سے زخمی ہندو تاجر جانبر نہ ہوسکا،بی این پی کی جانب سے شٹرڈاؤن وپہیہ جا م تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ سے وڈھ میں ہندو تاجر زخمی ہوا تھا جنہیں تشویش ناک حالت میں میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی تھی اتوار کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکے بی این پی نے واقعے کیخلاف وڈھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جس کے باعث وڈھ میں دکانیں بند رہیں بی این پی کے کارکنوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے بعد سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ سے مذاکرات کے بعدشاہراہ سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کو بحال کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں