نصیرآباد،موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) سی آئی اے نصیرآباد اور سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی بڑی کاروائی بین الااضلاع موٹرسائیکل چوروں کے گرہو کے سرغنہ سمیت 3 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا 2 مشکوک 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں، تالہ کٹر مشین، 2 ماسٹر چابیاں 3 بیڑیاں اور چوری کے دیگر آلات برآمد کرلئے ملزمان سے مزید تفتیش شروع اہم انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے اتوار کے روز اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر سمیت علاقے میں موٹرسائیکل چوریوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان منشیات فروشوں اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی سربراھی میں سی آئی اے نصیرآباد انچارج صوبدار خان سیال، ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی، سب انسپکٹر محمد انور ابڑو، محمد اکبر لہڑی، ایس ایچ او بابا کوٹ غلام سرور مینگل اور سٹی پولیس کے ہیڈ محرر محبوب علی پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کر ٹاسک دیا گیا تھا پولیس ٹیم نے اپنی بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے سٹی پولیس ایریا کے ایک مقام پر کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپے کے دوران موٹرسائیکل چوریوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الااضلاع چوروں کے گر ہو کے سرغنہ ملزم صدر علی عرف آباد، ذاکر حسین اور جمیل احمد اقوام سولنگی کو گرفتار کرکے برآمدگیاں کی گئیں جن میں 3 مسروقہ اور 2 مشکوک موٹرسائیکلیں، تالہ کٹر مشین، 2 ماسٹر چابیاں، 3 موٹرسائیکل کی بیٹریاں اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات شامل ہیں نیوز کانفرنس میں ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی، ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی، سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال، ایس ایچ او بابا کوٹ غلام سرور مینگل، سب انسپکٹرز محمد انور ابڑو، محمد اکبر لہڑی اور ایس ایس پی کے پرسنل اسسٹنٹ غلام علی ابڑو بھی موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی عبدالحئی عامر بلوچ نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی جانب سے ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی کی بہتر پرفارمنس ڈیوٹی دیکھانے پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اشتہاری و مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے کسی کے ساتھ کوئی ریاعت نہیں کی جائے گی سی آئی اے پولیس سمیت ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات و ٹاسک دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں