جامعات میں داخلے،طلباء کو تیاری کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین بلوچ کونسل پنجاب

کوئٹہ (پ ر) بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے چئیرمین اسد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مخلتف یونیورسٹیوں میں نئے داخلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے طلباء و طالبات کو چائیے کہ وہ یونیورسٹیوں کا رُخ کریں اور ضرور یونیورسٹی میں داخلہ لیں پورے ملک میں بلوچ کونسلز طلباء و طالبات کی رہنمائی کرنے میں پیش پیش ہیں اور طلباء کی رہنمائی کے لئیے ہمارے سوشل میڈیا سیل پر ہمارے رابطہ نمبر بھی جاری کئیے ہوئے ہیں جس پر طلباء کونسلز کے نمائندوں سے رابطہ کرکے پنجاب یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی مخلتف یونیورسٹیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں طلباء کو علمی حوالے سے تیار ہونے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہی ایسا ہتھیار ہے جسکے ذریعے ہم اپنے صوبے و علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی عروج پر ہے صوبے میں یونیورسٹیوں کی اشد ضرورت ہے حکومت کو چائیے کہ وہ بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے اور بلوچستان میں یونیورسٹیز بلوچستان میں لائیبریریاں آٹے میں نمک برابر بھی نہیں کالجز اور یونیورسٹی سے فراغت میں طلباء و طالبات کو پڑھنے کے لئیے لائبریری ایک بہترین جگہ ہے جہاں طلباء و طالبات اپنی نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر معلوماتی کتابوں سے مستفید ہوسکتے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ بلوچ کونسل جامعہ پنجاب روزِ اول سے طلباء و طالبات کی رہنمائی کر رہی ہے اور آگے بھی اسی طرح علمی شعور کو پھیلانے کے لئیے کردار ادا کرتے رہینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں