ہندوتاجر کے قتل کیخلاف خضدار میں قومی شاہراہ بلاک

خضدار (نماٸندہ خصوصی) ہندو تاجر کے قتل کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئرنائب صدر شفیق الرحمان ساسولی کے قیادت میں خضدار سرینہ کے مقام پر روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہندو تاجر نانک رام پر وڈھ بازار میں حملہ ہوا تھا جس کو تشویشناک حالت میں خضدار منتقل کیاگیاتھا جوکہ دوران علاج زخمی تاب نہ لاتے ہوٸے اتوار کو چل بسے۔ مذکورہ واقعہ کے ہندو اور کچھی برادری سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئرنائب صدر شفیق الرحمان ساسولی کے قیادت میں خضدار سے آر سی ڈی روڈ کو احتجاجا بلاک کیاگیا۔ضلعی جوائینٹ سیکریٹری ایڈووکیٹ غلام نبی، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری محمد ایوب عالیزئی، ضلعی لیبرسیکرٹری عبیداللہ مینگل، سٹی صدر حاجی اقبال بلوچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدبخش مینگل، سینئرنائب صدر سٹی خدابخش مینگل، کامران گنگو، سابق سٹی صدر سفر خان مینگل، سابق تحصیل صدر میر صادق غلامانی، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ، سابق ضلعی کسان سیکرٹری نوراحمد میراجی، عابد شاہوانی، عبدالستار مری، کیپٹن عبدالغنی، نادر مینگل، فیض میراجی، یعقوب مردوئی و دیگر عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں ہندو تاجر نانک چند کے قتل کےخلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرکے 3 گھنٹے تک روڈ بلاک کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں