کوئٹہ، چینی کی قیمتوں میں مزید پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا،

کوئٹہ:کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں مزید پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا،پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد ندآرد شہری نوے روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں دکانداروں اور تاجر برادی کی من مانیاں جاری ہیں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر مزید اضافہ کر دیا گیا ہے چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو مزید اضافہ کے بعد چینی کی قیمت 90روپے فی کلو تک پہنچ گئی دکاندار وں کا موقف ہے کہ ہمیں چینی 86روپے تک میں مل رہی ہے اور وہ ریٹیل میں 90روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں مارکیٹ سے دوکانوں تک چینی کی مزدوری پرفی کلو ایک سیدو روپے خرچ آتاہے ہمیں دوکانوں پر چینی 88روپے فی کلو تک میں پہنچ رہی ہے ایسے میں کیا کریں حکومت جو بھی فیصلہ کرے مارکیٹ سروے کے بعد کرے تو اس پر عمل درآمد بھی ممکن ہے مہنگی چینی خرید کر کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں