کورونا وائرس،صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کمیٹیوں اور دیگر اجتماعات منسوخ کر دیے

اسلام آباد،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایوان بالا کی کمیٹیوں اور دیگر اجتماعات منسوخ کر دیے ہیں۔ارکان پارلیمان اور دیگر ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔ترجمان سینٹ کے مطابق کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے،اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے پاکستان میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرونا سے بچنے کے لیے قوم سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے،چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں