شام میں پارلیمانی انتخابات کے روز دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا، ایک شخص ہلاک

دمشق:شام میں پارلیمانی انتخابات کے آغاز کے ساتھ ہی دارالحکومت دمشق میں متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق 2011میں شروع ہونے والی بغاوت کے بعد تیسرے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر دمشق میں دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔دمشق کے علاقے نہر عیشہ میں انس بن مالک مسجد کے قریب دو بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔ ابھی تک مسجد کے قریب ہونے والے ان دونوں دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ شام کے صدر بشارالاسد اکثر اس مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں