پیٹرول سستا لیکن کرائے مہنگے، صحبت پور کی عوام نے ریلیف کا مطالبہ کردیا
صحبت پور(یو این اے ) پیٹرول 15 روپے سستا ۔نہ کرائے میں کمی نہ مہنگائی قابو میں آ سکی ۔گندم ستی آٹا مہگا کمند سستا چینی مہنگی ۔عوام سے مذاق ہو رہا ہے ۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پیٹرول 300 سو سے کم ہو کر 273 تک آ گیا ہے لیکن پھر بھی عوام کو ریلف نہیں مل رہا لوکل ویگنوں نے صحبت پور سے ڈیرہ اللہ یار تک 17کلو میٹر کا کرایا 120مقرر کیا ہے جو زیادہ ہے ۔جبکہ جیک آباد سندھ 170 لیا جاتا ہے ۔اسی طرح مہنگائی بھی عروج پر ہے تربوز خربوزہ 50 روپے کلو جبکہ آم 250 سے تین سو روپے کلو گرام اسی طرح چھوٹا گوشت بکرے کا 1700 روپے مرغی برائلر 750 سے 800 روپے جبکہ بڑے کا گوشت 1000 روپے کلو گرام اسی طرح خشک دالیں بھی غریب کی قوت خرید سے باہر گندم فی من 2800 روپے آٹا فی من 4500 روپے سے لیکر 5ہزار روپے اسی طرح کمند کا جوس 50 روپے گلاس اور چینی 200 روپے کلو ۔صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کو نیند سے بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔


