شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق تازہ ترین واقعے میں میر علی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابقملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ان واقعات کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں