سندھ پولیس کی جانب سے دشتی اقوام کے گھروں پر چھاپے و خواتین کی گرفتاری کیخلاف اہل خانہ کا احتجاج
اوستا محمد(یو این اے ) سندھ پولیس کی جانب سے دشتی اقوام کے گھروں پر چھاپے خواتین کو گرفتار کر جانے کے خلاف روڈ بلاک مظاہرہ نعرے بازی ٹائر جلار روڈ بند کیاتفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ دودا پور پولیس کی جانب سے اوستا محمد کے نواحی گوٹھ ریحان خان جمالی میں چادر چار دیواری کی تقدس کی پامالی کے خلاف دشتی برادری نے محمد شعبان دشتی کی قیادت میں ایری لاڑہ پر مین روڈڈیرہ اللہ یار ۔ڈیرہ مراد جمالی روڈ بند کر کے دھرنا دیاٹائر جلا کر نعرے بازی کی اس موقع پر محمد شعبان دشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات سندھ پولیس نے بغیر کسی وارنٹ اور لیڈی پولیس کے ہمارے گھروں میں چھاپا مارا اور ہماری خواتین کو گھسیٹ کر لے گئے یہ کہاں کا قانون ہے سندھ پولیس کے اس ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری خواتین کو سندھ پولیس نہیں چھوڑے گی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا دشتی برادری نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دودا پور پولیس کے اس حرکت کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف کاروائی کریں اور فوری طور پر ہماری خواتین کو فوری طور پر رہا کریں ۔ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا جس کی ذمہ داری سندھ پولیس پر آئد ہوگی احتجاج دیر تک جاری رہا شدید گرمی میں ٹریفک جام ہو گیا لوگ شدید گرمی میں تڑپتے رہے


