خضدارمحکمہ بی اینڈ آر کے فورتھ کلاس ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 10 ہزارکٹوتی کا مبینہ انکشافات

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارمحکمہ بی اینڈ آر ورکشاپ کے ایکسیئین کی ہٹ دھرمی محکمہ کے فورتھ کلاس ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ 10 ہزارکٹوتی کرنے کی مبینہ انکشافات فورتھ کلاس ملازمین نے اپنی فریاد مقامی میڈیا نمائندوں کے پاس لیکر آئی محکمہ کے آفیسران کلرکز خود ڈیوٹیوں سے غائب ہے ہرماہ ڈیوٹیوں پرحاضر ہونے والے ملازمین کو سزادیکرفورتھ کلاس کے ملازمین کی تنخواہوں کو معاف نہیں کررہاہے ایکسیئین سفارشی من پسند سینکڑوں ملازمین کو ڈیوٹیوں سے فارغ کیاہے جوملازمین ڈیوٹی کا پابند ہے ان کی تنخواہ سے ماہانہ 10 ہزار کٹوتی کرکے ملازمین کو ناک میں دم کردی ہے اوریہ ظلم کب تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار محکمہ بی اینڈ آر ورکشاپ خضدارکے فورتھ کلاس کیدرجنوں ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر انکشافات کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا ایکسئین ورکشاپ جان وبوجھ کر ہمارے تنخواہوں سے 10 ہزار کٹوتی کررہے ہے ایک طرف منہگائی دوسری طرف ایکسیئین کی ظلم وزیادتی ہمارے ساتھ کھلم کھلاناانصافیاں ہورہی ہے کئی بار متعقلہ آفیسران کو ریکوئسٹ کی ہے کہ ہمارے تنخواہیں نہ کاٹی جائے ہم ریگولر ڈیوٹی کے پابند ہیں آخر ہمارا قصورکیا ہیمگر ایکسیئن کسی کا نہیں مانتے ہیں جوڈیوٹیوں سے آزاد ہے ان سے کٹوتی کیوں نہیں کی جارہی ہے یہ ظلم وزیادتی کیوں ہمارے ساتھ ہورہی ہے ایک تو ایکسیئین خود دفتر سے غائب ہے سفارشی ملازمین کو سالوں سال سے آزاد کردی ہے انکافوری تبادلہ کیاجائے جبراً وہ ہماریساتھی ملازمین کو ناک میں دم کردی ہے انکی ظلم حد سے بڑھ چکی ہے اور فورتھ کلاس کے ملازمین کو معاف نہیں کیاجارہا ہے اورفورتھ کلاس کے ملازمین کی تنخواہوں سے مبینہ طورپرماہانہ دس ہزار کٹوتی کررہی ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان, صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیواورسیکٹریری بی اینڈ آر سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافیاں اورظلم وزیادتی کا نوٹس لیکر ایکیسیئن بی اینڈ آرورکشاپ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہمارے تنخواہوں سے کٹوتیاں بند کئے جائیں بصورت ہم احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں