بلوچستان کا شناختی کارڈ ہونے پر بشکیک میں پھنسے طالب علم کا نام کراچی کی فلائٹ سے خارج
کراچی ،کوئٹہ(یو این اے )کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پھنسے کراچی کے طالب علم پرویز احمدکا کہنا ہے کہ کراچی کی فلائٹ سےمیرا نام یہ کہہ کرنکال دیاگیاکہ شناختی کارڈ بلوچستان کا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے طالب علم پرویز احمد (نجی ٹی وی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی کراچی کے علاقے لیاری میں رہتی ہے دیگرصوبوں کے لڑکے چلے گئے لیکن کراچی کی فلائٹ سے میرا نام یہ کہہ کرنکال دیاگیاکہ شناختی کارڈبلوچستان کا ہے، ہمارا کوئی پرسان حال نہیں، سیکرٹریٹ سے بھی بات کی تھی، پھربھی نام لسٹ میں نہیں ڈالا۔
Load/Hide Comments


